دارالعلوم دیوبند میںباضابطہ داخلہ امتحان کی کاروائی شروع

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 12-June-2019

دیوبند(دانیال خان ) ازہر ہند دارالعلوم دیوبند میں آج بروز منگل سے باضابطہ داخلہ امتحان کی کاروائی شروع ہوجائے گی، اس وقت داخلہ کے خواہش مند جدید طلبہ کی چودہ ہزار سے زائد تعداد دیوبند میں رہ کر امتحان کی تیاہ یوں میں مصروف ہے، ویسے تو یہاںرمضان سے ہی جدید طلبہ کا ہجوم رہتا ہے ۔نئے داخلے کے خواہش مند ادارہ میں رہ کر داخلہ امتحان کی تیاریاں کرتے ہیں مگر شول المکرم کا مہینہ شروع ہوتے ہی طالبان علوم نبویہ کی ?? سرگرمیوں میں مزید اضافہ ہوجاتا ہے، دیوبند پہنچنے والے طلبہ کی تعداد اس وقت چودہ ہزار سے متجاوز ہوگئی ہے، جس سے دیوبند کی رونقیں دو بالا ہوگئی ہے، ذمہ داران دارالعلوم نے جدید طلبہ کی سہولت کے پیش نظر ادارہ کی تمام منزلوں کو طلبہ کی رہائش کیلئے ک?ول دیا ہے، اس وقت جدید طلبہ ادارہ کے مختلف منزلوں میں قیام پذیر ہیں، امتحان کی تیاری کیلئے درسگاہوں کی بھی سہولت دی گئی ہے، جن میں جدید طلبہ داخلہ کے لئے دن رات ایک کئے ہوئے ہیں ، درسگاہوں کے علاوہ نودرہ، مسجد رشید اور مسجد قدیم میں بھی طلبہ کی ایک بڑی تعداد کتب ممتحنہ کے تکرار اور امتحان کی تیاریوں میں مصروف ہیں، شدید گرمی کی بناء پر انتظامیہ کی جانب سے چوبیس گھنٹہ بجلی کی فراہمی کا انتظام کیا گیا ہے- عید الفطر کے اگلے دن سے جاری داخلہ فارم کی تقسیم کا سلسلہ گزشتہ کل بند ہوگیا ہے، گزشتہ سال کی طرح اس مرتبہ بھی جدید طلبہ کی تعداد میں خاطر خواہ اضافہ دیکھنے کو ملا، دفتر تعلیمات کی انتظامیہ کے مطابق امسال جدید طلبہ کے درمیان بارہ ہزار سے زائد داخلہ فارم تقسیم کئے گئے ہیں، یاد رہے کہ دفتر تعلیمات کا پورا عملہ وہاں کے سینیر انچارج مولانا فیضان قاسمی کے نگرانی میں رمضان کے آخری ایام سے شوال کے آخری دنوں تک داخلہ امتحان کی کاروائی سے متعلق تمام امور کی انجام دہی میں دن رات مصروف عمل رہتا ہے، شوال میں زیادہ کام ہونے کی بناء پر حفظ و ناظرہ کے اساتذہ کو بھی دفتر تعلیمات میں معاون کے طور پر مختص کیا جاتا ہے، تاکہ متعینہ اور مختصر وقت میں تمام دفتری امور کو تکمیل تک پہنچایا جاسکے- اب اساتذہ کی سخت نگرانی میںامتحان کی کاروائی شروع ہو جائے گی، پہلے روزبرائے اول ،برائے دوم ،برائے سوم برائے چہارم اور برائے پنجم کے امتحان کے لئے جدید لائبریری کے وسیع و عریض امتحان ہال میں شریک ہوں گے ،امتیحان کے دو دن بعد نتائج منظر عام پر آجائیں گے- اس بابت ناظم امتحان داخلہ مولانا مفتی عبد اللہ معروفی نے بتایا کہ پہلے مرحلہ میں برائے پنجم تک امتحان ہونگے، اگلے دن بروز بدھ کو دوسرے مرحلہ میں برائے ہفتم تک، جبکہ تیسرے مرحلہ میں بروز جمعرات کو دورہ حدیث شریف کے امتحان ہونگے، اس میں کامیاب ہونے کی صورت میں ہی جدید طلبہ بقیہ کتابوں کے امتحانات دینے کے مجاز ہونگے، ۔ حسب سابق اس مرتبہ ب?ی ناظم امتحان داخلہ تخصص فی الحدیث کے سینیر استاذ مولانا عبد اللہ معرفی صاحب ہیں، موصوف بارہ سال سے بحکم مجلس تعلیمی داخلہ امتحان کی ذمہ داری کا فریضہ انجام دے رہے ہیں، سال رواں ب?ی ان کی نگرانی میں داخلہ امتحان کی کاروائی پائے تکمیل تک پہنچے گی، جبکہ اس مرتبہ قائم مقام ناظم امتحان مولانا حسین ہریدوار ہیں- انتظامیہ کے مطابق 18 شوال تک داخلہ امتحان کا سلسلہ جاری رہے گا، اس کے بعد کامیاب اور منتخب شدہ طلبہ کے حتمی نتائج کے آنے کا سلسلہ شروع ہوجائے گا، ساتھ ہی ادارہ کے مختلف شعبہ جات مثلا تکمیلات اور تخصصات وغیرہ میں درجات عربیہ کے قدیم فارغ شدہ طلبہ کا امتیازی اوسط کے اعتبار سے ترقی کی کاروائی بھی مکمل کی جائے گی۔