دماغی بخار سے سمستی پور میں ایک بچے کی اور موت

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 17-June-2019

سمستی پور(فیروز عالم) سمستی پور میں دماغی بخار سے متاثر ایک بچے کی آج پھر موت ہو گئی اس بیماری سے مرنے والے بچے کی تعداد چھ ہو گئی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ آج سمستی پور صدر اسپتال میں چھ بچے دماغی بخار میں مبتلا ہوکر علاج کے لئے پہنچے صدر اسپتال کے ڈاکٹر حسب معمول بچوں کی جانچ کرنے کے بعد دربھنگہ ریفر کر دیا۔بتایا جاتا ہے کہ دربھنگہ جانے کے دوران راستے میں ہی جٹھمل پور کے نزدیک ایک بچے کی موت ہو گئی ۔ ملی جانکاری کے مطابق روسڑا تھانہ حلقہ کے بھرہا گائوں باشندہ رودل پاسوان کا3مہینہ کا لڑکا منیش کمار ،ویبھوتی پور تھانہ حلقہ کے مصطفے پور گائوں باشندہ شنکر ساہ کا 4سالہ لڑکا انکوش کمار، اوجیار پور تھانہ حلقہ کے جنک پور گائوں باشندہ دنیش ساہ کی5سالہ لڑکی ریچا کماری، مفصل تھانہ حلقہ کے رحمت پور گائوں باشندہ بھوج لال رائے کی4سالہ لڑکی خوشی کماری ، بیگو سڑائے ضلع کے خداوند پور تھانہ حلقہ باشندہ راج کمار ساہ کی تین سالہ لڑکی سندھیا کماری اور تاج پور تھانہ حلقہ کے پہا ڑ پور گائوں باشندہ محمد اسرائیل کا 2سالہ لڑکا روشن عالم دماغی بخار میں مبتلا ہوکر سمستی پور صدر اسپتال لایا گیا جہاں ڈاکٹر نے ابتدائی علاج کے بعد سبھی مریضوں کو دربھنگہ میڈیکل کالج اسپتال بھیج دیا۔جانکاری کے مطابق ریفر کئے گئے مریضوں میں انکوش کمار کی موت دربھنگہ لیجانیکے دوران راستے میں ہی ہو گئی ہے۔