دماغی بخار سے مرنے والوں کی تعداد 100 پہنچی، آرجے ڈی نے راجیہ سبھا میں معاملے کو اٹھانے کا کیا فیصلہ

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 17-June-2019

پٹنہ: مظفرپور میں دماغی بخار اے ای ایس سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 100 ہوگئی ہے۔ اس بیچ آرجے ڈی رہنما اور رکن راجیہ سبھامنوج جھانے ٹویٹ کر بتایاکہ مانسون اجلاس میں بہار کے نونہالوں کی موت کا معاملہ اٹھائیں گے۔ جانکاری کے مطابق ایس کے ایم سی ایچ کے سپرنٹنڈنٹ سنیل کمارشاہی نے سوموار کو جانکاری دی کہ مظفرپور میں اے ای ایس سے مرنے والوں کی تعداد آج بڑھ کر سو گئی ہے۔ ایس کے ایم سی ایچ میں 83بچوں کی موت ہوئی ہے جب کہ 17بچے کی موت کیجروال اسپال میں ہوئی ہے۔ مظفرپور کے ایس کے ایم سی ایچ اور کیجروال اسپتال میں ساڑھے تین سو زیادہ بچے بھرتی ہیں۔ اس بیچ آرجے ڈی کے رکن راجیہ سبھا اور قومی ترجمان منوج جھا نے ٹویٹ کراطلاع دی ہے کہ بہار کے مظفرپور میں اے ای ایس سے بچوں کی ہوئی موت کا معاملہ راجیہ سبھا میں اٹھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کوئی اس معاملے کو اٹھائے یا نہیں اٹھائے لیکن اس معاملے کو ہم راجیہ سبھا میں اٹھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ راجیہ سبھا کے اجلاس کی شروعات 20جون سے ہے۔