دن دہاڑے خاتون سے 45؍ہزار کی لوٹ

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 20-June-2019

بہار شریف (توصیف جمال)ہلسہ تھانہ حلقہ کے کامتا ہوٹل کے نزدیک دن دہاڑے بائیک سوار لٹیروں کے ذیعہ خاتون سے 45؍ہزار روپئے لوٹنے کا معاملہ روشنی میں آیا ہے ۔ اسکے متعلق بتایا جاتا ہے کہ پٹنہ ضلع کے یرائی گائوں باشندہ پھولوتی دیوی اپنے بیٹا گوتم کے ساتھ بائیک پر سوار ہو کر ہلسہ کے ایس بی آئی بینک سے پیسہ نکال کر گائوں واپس لوٹ رہی تھی کہ اسی دوران کامتا ہوٹل کے نزدیک پہلے سے گھات لگائے بائیک سوار لٹیروں نے انکے روپئے سے بھرا بیگ لوٹ لیا ۔بیگ لوٹنے کے دوران بائیک بے قابو ہوکر گ گئی۔ جس کے سبب پھول دیوی بر طرح زخمی ہو گئی ہے ۔زخمی حالت میں پھول دیوی کو ہلسہ کے اسپتال میں داخل کرایا گیا جہا ں خاتون کا علاج کیا جا رہا ہے ۔مذکورہ واردات کی اطلا ع ملتے ہی ہلسہ ڈی ایس پی متفق احمد اسپتال پہنچے اور معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ۔پولس نے واردات کے بعد بینک اور آس پاس کے سی سی ٹی وی کیمرہ کو کھنگالنا شروع کر دیا ہے ۔