دیوبند ہائی وے پر ٹریکٹر اور کار کی ٹکر میں کسان سریندر شدید طور پر زخمی

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 08-June-2019

دیوبند(دانیال خان )دیوبند ہائی وے پر ٹریکٹر اور کار کی ٹکر میں کسان سریندر شدید طور پر زخمی ہو گیا ،کسان کو دیر رات علاج کے لئے سی ایچ سی میں داخل کرایا گیا ،جہاں پر ڈاکٹروں نے ابتدائی علاج کے بعد زخمی کی نازک حالت کو دیکھتے ہوئے ہائر سینٹر ریفر کر دیا ۔تفصیل کے مطابق دیر رات جٹودہ گاؤں کا رہنے والا کسان اپنا ٹریکٹر لیکر کھیت میں جا رہا تھا ،جیسے وہ ہائی وے پر واقع یادگار کے پاس پہنچا تو پیچھے سے تیز رفتار سے آنے والی کار اوور ٹیک کرکے آگے نکلی تو سریندر ہوپلیس ہو گیا ،اور اسکا ہاتھ اسٹیرنگ سے چھوٹ گیا ،جس کے سبب ٹریکٹر بے قابو ہوکر سڑک پر پلٹ گیا ،جس کے نتیجہ میں سریندر شدید طور پر زخمی ہو گیا ،مسافروں نے زخمی کو علاج کے لئے سرکاری اسپتال میں داخل کرایا ،جہاں پر ڈاکٹروں نے ابتدائی علاج کے بعد زخمی کی ناک حالت کو دیکھتے ہوئے ہائر سینٹر ریفر کر دیا ۔