راجد ایم ایل اے اشوک کمار کے بیٹے نے نوجوان کوپیٹا‘3کےخلاف معاملہ درج

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 13-June-2019

سہسرام (انجم ایڈوکیٹ)والد کے ایم ایل اے ہونے کے غرور میں مدہوش ہوکر ایم ایل اے کے بیٹے نے ایک نوجوان کی بری طرح پیٹائی کردی ہے ۔سہسرام سے راجد ایم ایل اے ڈاکٹر اشوک کمار بیٹے انکرپرایک نوجوان کو بری طرح پیٹنے کاالزام لگاہے ۔جانکاری کے مطابق الزام ہے کہ ایم ایل اے کے رہائشی ہوٹل میں رجت کیسری نام کے نوجوان کی پٹائی ہوئی ہے ۔زخمی نوجوان کوتشویشناک حالت میں علاج کےلئے ڈہری کے جموہار واقع نارائن میڈیکل کالج واسپتال میں داخل کرایاگیا ہے۔ نوجوان کے سرمیں شدید چوٹ آئی ہے ۔ جس کا ڈاکٹروں نے آپریشن کیا ہے۔ایم ایل اے کے بیٹا کی پٹائی سے زخمی نوجوان کو فی الحال ہوش آگیاہے ۔اس سلسلے میں متاثرنوجوان کے بیان پرراجد ایم ایل اے کابیٹا انکر سمیت تین لوگوں کو نامزد ملزم بنایاگیا ہے ۔الزام ہے کہ سڑک کنارے کھیمچالگانے والے رجت کیسری سے کچھ کھانے پینے کے سامان ایم ایل اے رہائشی ہوٹل میں منگایاگیاتھا،جوکھاناایم ایل اے کے بیٹاکوپسندنہیں آیا۔اسی کولے کر تنازعہ بڑھ گیا اورایم ایل اے کے بیٹا نے اپنے دوستوں کےساتھ مل کر نوجوان کی جم کر دھنائی کردی۔