روی شنکر پرساد بولنے سے زیادہ کرنے میں یقین رکھتے ہیں:منی خاتون

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 18-June-2019

سیتامڑھی،(نمائندہ)، پٹنہ صاحب کے نومنتخب ایم پی ووزیرقانون مسٹر روی شنکر پرساد کے پٹنہ میں ہوئے اسقبالیہ تقریب کی دعوت قبول کرتے ہوئے اس پروگرام میں شامل ہوکر روی شنکر پرساد کو پھولوں کا گلدستہ پیش کرتے ہوئے ضلع اقلیتی سیل کی انچارج منی خاتون نے کہا کہ اس جیت کے لئے تہہ دل سے لوگوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ روی شنکر پرساد کہنے سے زیادہ کرنے میں یقین رکھتے ہیں۔ پٹنہ صاحب کی ترقی کے لئے وہ ہرممکن کوشش کریں گے۔ میں روی شنکر جی کو تہہ دل سے مبارکباد پیش کرتی ہوں۔