ریاست میں لولگنے سے 113افراد کی موت، گیامیں حکم امتناعی نافذ

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 17-June-2019

پٹنہ:بہار میں لوکے چلتے دودنوں کے اندر 113لوگوں کی موت ہوگئی ہے۔ گیا ضلع میں بھی 30سے زیادہ لوگوں کی موت لو لگنے سے ہوئی ہے۔ اس کے مدنظر گیا ضلع انتظامیہ نے احتیاطاً قدم اٹھایا ہے۔ شدت کی گرمی کو دیکھتے ہوئے گیا میں دفعہ 144 نافذ کردیاگیاہے۔ ضلع مجسٹریٹ ابھیشیک سنگھ نے عام موسم ہونے تک حکم امتناعی نافذ کرنے کا فیصلہ کیاہے۔ دفعہ 144 کے تحت 11بجے دن سے شام 4بجے تک کوئی بھی مزدور کام نہیں کرے گا۔ منریگا کے کام کوبھی بند کردیاہے۔ کوئی بھی عام پروگرام جس میں لوگوں کی بھیڑ اکٹھا ہوتی ہے۔ ویسے پروگرام کے انعقاد پر بھی پوری طرح روک رہے گی۔ منریگا کا کام صبح ساڑھے دس بجے تک ہی کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ لولگنے سے سب سے زیادہ اموات اورنگ آباد ضلع میں ہوئی ہے۔ اس بیچ نوادہ سے ملی خبروں کے مطابق اب تک الگ الگ جگہوں پر 32لوگوں کی موت لو لگنے سے ہوچکی ہے۔ حالانکہ سرکاری طور پر ابھی 11لوگوں کی تصدیق کی گئی ہے۔ سرکاری اعداد وشمار کے مطابق سنیچر کو 5لوگوں کی جب کہ اتوار کو 6لوگوں کی مرنے کی خبر ہے۔سنیچر کوہیٹ ویوکا سلسلہ شروع ہوا جو اتوار تک جاری رہا۔ وہیں پاوا پوری میڈیکل کالج ریفرکئے گئے اکبرپور کے دیو نارائن یادو کی موت ہوگئی جب کہ سنیچر کو گوبندپور کے دیو چرن پنڈٹ روح کے بابولال سنگھ ، گیا ضلع کے وزیرگنج کے سگدیوسنگھ، نارگی گنج کی شری دیوی اور کوا کول کے رام شوروپ داس کی موت ہونے جانکاری انتظامیہ کی سطح سے دی گئی۔ نوادہ کے سول سرجن ڈاکٹر شری ناتھ پرساد سنگھ نے بتایاکہ لو کی وجہ سے ان لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ جب کہ دیگر لوگوں کا علاج چل رہاہے۔ پی ایم سی ایچ میں دو، پاواپوری میڈیکل کالج میں 17 اور بقیہ کاصدر اسپتال نوادہ میں علاج چل رہاہے۔