ریشی کپور جوہی چاولا کے ساتھ پھر کام کریں گے

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 18-June-2019

ممبئی،(یواین آئی)مشہور اداکار ریشی کپور ایک بارپھر جوہی چاولا کے ساتھ کام کرنے والے ہیں۔لمبے وقت سے نیویورک میں علاج کرا رہے ریشی کپور ہندوستان واپس لوٹتے ہی اپنے بالی ووڈ پروجیکٹس میں مصروف ہونے والے ہیں۔ریشی اپنی سالگرہ چار ستمبر سے پہلے ہندوستان واپس آئیں گے اور اس کے بعد ان کی نئی فلم کی شوٹنگ شروع ہوگی۔فلم میں ریشی کے ساتھ جوہی چاولا نظر آئیں گی۔فلم کا نام ابھی فائنل نہیں کیاگیا ہے۔بتایا جارہا ہے کہ اس فلم کے میکرس اس فیملی کامیڈی فلم کی شوٹنگ اس سال کے آخر سے پہلے شروع کرنے کی تیاری کررہے ہیں۔یہ فلم سونی پکچرس انٹرٹینمنٹ کے تحت پروڈیوز ہورہی ہے۔فلم کی ہدایت ہتیش بھاٹیا کررہے ہیں۔یہ فلم دہلی کی لوکیشن پر شوٹ ہوگی۔ریشی اورجوہی نے بول رادھا بول،عزت کی روٹی،درار،اینا میناڈیکا،گھر کی عزت ،ساجن کا گھر اور کاروبار جیسی کئی فلموں میں ساتھ کام کیا ہے۔