سمستی پور کے نئے ایس پی وکاس ورمن نےعہدہ سنبھالا

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 19-June-2019

سمستی پور(فیروز عالم) سمستی پور کے نئے ضلع پولیس کپتان وکاس ورمن نے آج اپنا عہدہ سنبھال لیا ۔ اس موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جرائم اور شراب کی فروختگی انکے ترجیحات میں شامل ہے ۔ انہوں نے واضح طور پر کہا کہ جس تھانہ حلقہ میں شراب کی فروختگی کی اطلاع ملی یا شراب کی برآمدگی ہوئی تو اس تھانہ حلقہ کے تھانیدار کے خلاف کاروائی کی جائیگی۔انہوں نے اس موقع پر کہا کہ پولیس اپنے فرض کی پوری محنت اور ایمانداری کے ساتھ کرے اور فرض میں لاپرواہی اور تساہلی برتنے والے افسران کے خلاف کاروائی کی جائیگی۔ انہوں نے جرائم کنٹرول کو لیکر عوام سے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے تعاون کے بغیر جرائم کو قابو میں رکھنا ناممکن ہے۔ اس موقع پر ہیڈ کوارٹر ڈی ایس پی وجئے کمار سنگھ، صدر ڈی ایس پی پرتیش کمار، دلسنگھ سڑائے ڈی ایس پی کندن کمار، روسڑا ڈی ایس پی وجئے کمار، میجر اودئے کمار، تائون تھانہ صدر سیتا رام پرساد مفصل تھانہ صدر وکرم آچاریہ وغیرہ موجود تھے۔