ضلع مجسٹریٹ کی پہل پر پانی ٹنکی کا تعمیری کام شروع

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 12-June-2019

بتیا،(انیس الوریٰ)، بتیا نگر پریشدچیئرمین کے ذریعہ بتایاگیاکہ شہر میں ہونے والے 98کروڑنل جل منصوبہ کاکام شہر میں 3مقامات پر ایکسائز ڈیپوکے پیچھے وارڈ 04،اترواری پوکھرا اور لیبرٹی سینیما کے پاس کئی سالوں سے تجاوزات کی وجہ کر قریب 1سال سے واٹر ٹاور(پانی ٹنکی)تعمیر کا کام رکا ہواہے۔ ضلع مجسٹریٹ کی مدد سے آج اکسائز ڈیپوکے پیچھے گھسک پورہ وارڈ نمبر 4میں پولس فورس کے ذریعہ کافی مخالفت کے بعد بھی وارٹر ٹاور(پانی ٹنکی) کی تعمیر کا کام شروع کراگیا۔ اس زمین پر تجاوزات کرنے والے کے ذریعہ نگر پریشد کے خلاف اے ڈی ایم صاحب کے یہاں کیاگیا مقدمہ خارج ہوچکا ہے۔ یہ ہمارے دفتر کی بڑی حصولیابی ہے۔ساتھ ہی چیئرمین نے بتایاکہ 2019.06.12 کو اترواری پوکھرا کا بھی ناجائز قبضہ ہٹاکر وارٹر ٹاور(پانی ٹنکی) کی تعمیر کےاہم منصوبہ کوانجام دیاجائے گا۔کام شروع کرنے کے لئے وہاں کے پوجاری اور مقامی لوگوں کے مخالفت کرنے پر نگرپریشد ایکزیکٹیوانجینئر سنجے سمن کے ذریعہ بھی طرح کے کاغذات پیش کرنے کا مطالبہ کیا۔ نہیں تو سرکاری کام میں خلل ڈالنے پر ضلع مجسٹریٹ کے ہدایت کے مطابق ایف آئی آر کر گرفتار کر جیل بھیجنے کی کارروائی شروع کرنے کے لئے کہا۔ اس کے بعد میئرگریمادیوی شکاریا، سبودھ کمار، سنجے سمن، منیش کمار، منوج کمار کی موجودگی میں تعمیری کام شروع کیاگیا۔