طالب علم کے اغوا کی خبرسے سنسنی

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 12-June-2019

پٹنہ: راجدھانی پٹنہ کے پھلواری تھانہ علاقہ سے ایک طالب علم کے اغوا کرنے کی بات سامنے آرہی ہے۔ واقعہ برلا کالونی کا ہے۔ بتایاجارہاہے کہ برلاکالونی سے آیوش نام کا طالب علم لاپتہ ہے۔ آیوش پٹنہ سنٹرل اسکول میں نویں کلاس کا طالب علم ہے۔ گھروالوں کی جانب سے آیوش کے لاپتہ ہونے کا معاملہ پھلواری تھانے میں درج کرایاگیاہے۔ وہیں گھروالوں نے آیوش کے اغوا کئے جانے کا اندیشہ ظاہرکیاہے۔ معاملہ درج ہونے کے بعد پولس معاملے جانچ کررہی ہے۔