فرحان اخترطوفان میں مکے باز کا کردار ادا کریں گے

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 20-June-2019

ممبئی،(یواین آئی)مشہور اداکار اور فلم ساز فرحان اختر اپنی آنے والی فلم ’طوفان‘ میں مکے باز کا کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔فلم ساز راکیش اوم پرکاش مہرا ان دنوں اسپورٹس ڈرامہ فلم ’طوفان‘ بنارہے ہیں۔فلم میں فرحان اختر مکے باز کے رول میں نظر آئیں گے۔یہ دوسرا موقع ہوگا جب فرحان ایک کھلاڑی کے کردار میں نظر آئیں گے۔اس سےپہلے وہ راکیش اوم پرکاش مہرا کی ہی فلم ’بھاگ ملکھا بھاگ‘ میں ملکھا سنگھ کے رول میں نظر آئے تھے۔فرحان اختر اپنی آنے والی فلم’طوفان‘ کےلئے جم کر تیاری کررہے ہیں۔فرحان اختر نے اپنے اسنٹا گرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کیا ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فرحان زوردار طریقے سے تیاریوں میں لگے ہوئے ہیں۔