Taasir Urdu News Network | Uploaded on 19-June-2019
ممبئی،(یواین آئی)مشہور اداکار سیف علی خان اور ان کی اہلیہ اداکارہ قرینہ کپور خان کی جوڑی پردہ سیمیں پر پھر نظر آئے گی۔قرینہ کپورخان آخری بار سیف کے ساتھ ’ہیپی اینڈنگس‘ میں نظرآئیں تھیں۔فلم میں قرینہ کا کیمیو تھا۔اس فلم سے پہلے قرینہ اور سیف کی جوڑی فلم ٹشن،اومکارا،قربان اور ایجنٹ ونود میں ایک ساتھ نظر آئی تھی۔لمبے وقت بعد قرینہ اور سیف ایک ساتھ پردہ سیمیں پر نظر آنے والے ہیں۔ایسی خبریں ہیں کہ سیف علی خان کی فلم ’جوانی جانے من‘ میں قرینہ کپور خان ایک اہم کردار میں نظر آئیں گی۔لندن میں قرینہ اپنے شوہر سیف کے ساتھ صرف چھٹیاں منانے نہیں گئی ہیں بلکہ وہ انگلینڈ میں ان کے ساتھ ’جوانی جانے من‘ کی شوٹنگ بھی کریں گی۔فلم میں ان کا رول زیادہ بڑا تو نہیں ہوگا لیکن اہم ضرور ہوگا۔ان دنوں قرینہ اور سیف اپنے بیٹے تیمور کے ساتھ لندن میں چھٹیاں منا رہے ہیں۔وہیں سیف علی خان اپنی فلم’جوانی جانے من‘ کی شوٹنگ بھی کررہے ہیں۔سیف کی اس فلم میں اداکارہ پوجا بیدی کی بیٹی اور کبیر بیدی کی نواسی عالیہ فرنیچروالا بالی ووڈ میں ڈیبیو کرنے والی ہیں۔