لکھوڑا کی سڑک پر سیلاب کامنظر

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 13-June-2019

موتیہاری(محمداکرم) ضلع ہیڈ کواٹر موتیہاری سے تقریبا دس کیلومیٹر کی دوری پر لکھوڑا بازار ان دنوں سیلاب نما بنا ہوا ہے،سڑک کی حالت اس قدر خراب ہے کہ اس راستے سے گزرنے والا ہر شخص سرکار کے اس وعدے کو یاد کرتا ہے جس میں کہا گیا کہ سڑک کی مرمتی کی جائے گی،کسی بھی طرح لوگوں کو سڑک چلنے پر پریشانی نہیں ہوگی. مگر یہاں کئی کلیومیٹر تک سڑک پر پانی ہی پانی ہے.جس سے عام راہیگروں کو چلنے میں کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے.جس سے موٹر سائیکل سوار کئی لوگ زخمی ہوجارہے ہیں.ہلکی سی بارش ہونے پر سیلاب نما منظر ہوجاتا ہے.اس راستے سے روز کئی ایم ایل اے و سرکاری بابو کی گاڑی دوڑتے ہوئی نکل جاتی ہے لیکن کسی کا دھیان اس جانب مرکوز نہیں ہوتا ہے جو افسوسناک ہے.