ماب لنچنگ پر روک لگانے کیلئے کانگریس کا ریاست گیر مظاہرہ

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 26-June-2019

رانچی،(ایجنسی): ریاستی کانگریس صدر اجے کمار کی ہدایت پر ماب لنچنگ کے واقعات کے خلاف منگل کے روز کانگریس نے ریاست بھر میں مظاہرہ کیا۔ رانچی میں بھی میٹروپولیٹن کانگریس صدر سنجے پانڈے کی قیادت میں ایک وفد نے ڈی سی رائے مہماپترے سے ملاقات کی اور ریاست میں ماب لنچنگ کے واقعات کی اضافہ کی مخالفت میں میمورنڈم سونپا۔ کانگریس کے وفد نے میمو رینڈم کے ذریعے ڈی سی کو بتایا کہ سرائے کیلا میں گھٹکی ڈیہہ گرام میں محمد تبریز انصاری کی بھیڑ نے چوری کا الزام لگا کر جم کر مار پیٹ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔ بعد میں علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی۔ اس معاملہ میں قصورواروں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا گیا۔ وفد نے ڈی سی کو بتایا کہ ایسے واقعات ریاست کے لئے باعث شرم اور تشویش کا موضوع ہیں۔ ڈی سی سے ایسے واقعات کو مستعدی کے ساتھ روکے جانے کی مانگ کی گئی ہے۔ وفد میں کانگریس کے ریاستی ترجمان راجیو رنجن پرساد، آبھا سنہا، اجے ناتھ شاہدیو وغیرہ شامل تھے۔