محکمہ اقلیتی فلاح کی طرف سے فری کوچنگ کانظم

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 26-June-2019

بھاگلپور(منہاج عالم): بہارسرکارکی جانب سے اقلیتی طلباءوطالبات کو محکمہ اقلیتی فلاح وبہبود نے فری کوچنگ کانظم ہرضلع میں کیاہے۔ واضح ہوکہ ضلع بھاگلپور کے مسلم مائنوریٹی ڈگری کالج میں گزشتہ 2018 سے بحسن خوبی چل رہاہے۔ آج مسلم مائنوریٹی ڈگری کالج کے وسیع ہال میں محکمہ اقلیتی فلاح وبہبود کے افسر راہل کمارنے مہمان خصوصی کی حیثیت سے بچوں کو اپنے کیئریئر کو تابناک بنانے سے متعلق کافی حوصلہ افزاں گفتگو کے ساتھ فری کتابوںکی تقسیم کی ۔ اوربتایاکہ حکومت بہار نے آپ کے تابناک مستقبل کے مدنظر کوچنگ کے ساتھ تمام سہولیات فری کررکھی ہے۔ آپ طلباء وطالبات کوصرف محنت کرکے اپنے کیرئر کو تابناک بناناہے۔ واضح ہوکہ فری کوچنگ ایس ایس سی اور سی ٹیٹ کی تیاری کے لئے ہوتی ہے۔ اس کوچنگ کے کوارڈینیٹر ڈاکٹرمحمدتنویرنے بتایاکہ ہمارے یہاں 70-70بچوں کاداخلہ باضابطہ ٹسٹ لے کرلیاگیا۔ اورہفتہ وار ٹیسٹ کے ذریعہ بچوںکوکمپٹیشن کےلئے تیارکیاجاتاہے۔