مودی نے سبھی ادھورے منصوبوں کی تکمیل کی یقین دہانی کرائی:ترویندر راوت

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 03-June-2019

نئی دہلی(یو این آئی) اتراکھنڈ کے وزیراعلی ترویندر راوت نے کہا ہے کہ کیدارناتھ تباہی کی وجہ سے ادھورے پڑے منصوبوں کے بارے میں انہوں نے وزیراعظم نریندر مودی سے درخواست کی ہے اور مسٹر مودی نے ان سبھی منصوبوں کو پورا کرنے میں مدد کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

مسٹر راوت نے پیر کو کہا کہ وزیراعظم مودی سے ملاقات کے بعد یہاں کہا کہ انہوں نے مرکز میں نئی حکومت کی تشکیل کے بعد وزیراعظم سے خیر سگالی ملاقات کی ہے۔ اس دوران انہوںنے ریاست کو معاشی طور سے مستحکم کرنے کے لئے قدرتی آفت کی وجہ سے ادھورے پڑے ہوئے منصوبوں کو مکمل کرنے کے لئے امداد کی درخواست کی ہے جس پر مسٹر مودی نے انہیں مکمل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 2013 کے کیدارناتھ میں آئی قدرتی آفت کے وجہ سے ریاست کے کئی زیر تعمیر منصوبوں کا کام رک دیا گیا تھا جس کی وجہ سے ترقی متاثر ہوئی ہے۔