میٹرو ،ڈی ٹی سی بسوں میں خواتین مسافروں کو مفت سفر کرنے کی سہولت:کیجریوال

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 03-June-2019

نئی دہلی(یواین آئی)دہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال نے پیر کو قومی دارالحکومت میں میٹرو اور دہلی ٹرانسپورٹ کارپوریشن(ڈی ٹی سی)کی بسوں میں خواتین مسافروں کے لئے مفت سفر کا اعلان کیا ہے۔

مسٹر کیجریوال نے کہا کہ اس منصوبے پر آنے والا سارا خرچ عام آدمی پارٹی کی حکومت اٹھائے گی۔

وزیراعلی نے یہاں پریس کانفرنس میں اس منصوبے کا اعلان کیا۔