میں کانگریسی تھا، ہوں اور مرتے دم تک ان شاءاللہ کانگریسی ہی رہوں گا:شکیل احمد

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 12-June-2019

مدھوبنی،(شرف الدین عبدالرحمٰن تیمی) سابق وزیر مملکت ڈاکٹر شکیل احمد علاقائی دورہ کرتے ہوئے آج تیلیاپوکھر پہونچ کر کچھ دن پہلے وفات پائے محمد داؤد رحمہ اللہ کے اہل خانہ سے مل کر ان کی مزاج پرسی کی اور انہیں صبر کرنے کی تلقین کی. پھر وہاں سے ککرول دکھنی مکھیا ثناءاللہ کے دولت خانہ پر تشریف لائے جہاں انہوں نے کچھ دن پہلے لوک سبھا انتخابات کے نتائج کے سلسلے میں نمائندہ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ نتائج تمام ہندوستانیوں کو سوچنے پر مجبور کر دیا کہ آخر زمینی سطح پر این ڈی اے کی بد سے بدتر حالت ہونے کے باوجود اتنے اچھے نتائج کا آنا مشین کے ذریعہ بازی مارنے کی پول کھول کر دیا. مزید انہوں نے یہ بات بھی کی کہ پورے ہندوستان میں آزاد امیدوار کے طور پر مدھوبنی لوک سبھا سے سب سے زیادہ ووٹ لانے کا سہرا بھی میرے ہی سر سجا جس کے لئے میں مدھوبنی کے تمام لوگ بالخصوص اقلیتی طبقہ کے لوگوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے مجھے پورے ہندوستان میں ایک نمایاں اور کامیاب لیڈر کے طور پر متعارف کرایا. اخیر میں انہوں نے یہ بات بھی کہی کہ چناؤ کے درمیان سے لیکر اب تک جو افواہیں میرے خلاف پھیلائی گئیں وہ سب کی سب جھوٹ پر مبنی تھیں میں کانگریسی تھا، ہوں اور مرتے دم تک ان شاءاللہ کانگریسی ہی رہوں گا۔