ناشاؔد اورنگ آبادی ڈاکٹر ترون ایوارڈ سےسر فراز

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 26-June-2019

پٹنہ، ( پریس ریلیز ) بھارتیہ ساہتیہ کار سنسد سمستی پور نے معروف شاعر ناشاد اورنگ آبادی کو ان کے تازہ ترین مجموعہ کلام ’’ رختِ سفر ‘‘ کیلئے نامور شاعر ادیب اور سوتنتر تا سینانی ڈاکٹر ہری ونش ترونؔ ایوارڈ سے نواز کر حوصلہ افزائی کی ۔ ان کے ساتھ درجنوں ہندی کے شعراء بھی تازہ ترین کتابوں کے لئے نوازے گئے ۔ اس قومی پروگرام کی صدارت آکاشوانی پٹنہ کے بزرگ فنکار شری بٹک جی کر رہے تھے اور نظامت کے فرائض پروفیسر وکلؔ جی نے بحسن و خوبی انجام دیئے۔اس موقع پر ناشادؔ اورنگ آبادی نے مشہور استقبالیہ نظم ’’ آپ آئے یہاں اے میرے مہرباں‘‘ سے مہمان خصوصی اور دیگر شریک بزم شعراء اور سامعین کرام کا استقبال کیا ۔ ان کے بعد صدر بزم اور کچھ اور باہر سے تشریف لائے ادباء شعراء کو بھی یکے بعد دیگرے مدعو کیا گیا ۔ آخر میں ادیبوں اور شاعروں کو ان کی کتابوں کیلئے ایوارڈ سے نوازا گیا ۔ شکریہ کی رسم سنسد کے جنرل سکریٹری شری سنجے ترون نے ادا کی ۔