ورون دھون کلنک کی ناکامی سے متاثر ہوئے ہیں

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 19-June-2019

ممبئی،(یواین آئی)مشہور اداکار ورون دھون کا کہنا ہے کہ فلم کلنک کی ناکامی نے انہیں بری طرح متاثر کیا ہے۔ورون دھون کو فلم انڈسٹری میں آئے ہوئے چھ سال ہوچکے ہیں۔ورون دھون نے اس دوران 11فلموں میں کام کیا اور سبھی فلمیں ہٹ ثابت ہوئیں۔ورون کی اس سال ریلیز 12ویں فلم کلنک باکس آپس پر فلاپ ثابت ہوئی ہے۔ورون دھون نے کہا کہ فلم کلنک کی ناکامی نے انہیں بری طرح متاثر کیا ہے لیکن اس سے انہیں تجربہ بھی ملا ہے۔انہوں نے کہا کہ شائقین نے فلم کو پسند نہیں کیاہے،یعنی یہ فلم چلنے لائق نہیں تھی۔یہ میرے لئے ایک سیکھ ہے ۔میں نے اس سے سیکھا ہے۔کئی بار کچھ چیزٹھیک کام نہیں کرتیں اور نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ سب کچھ غلط ہوجاتا ہے۔یہ میرے کریئر میں پہلی بار ہوا ہے جب میں نے ناکامی کا سامنا کیا ہے۔ورون دھون نے کہا کہ اب میں اچھے حالات میں ہوں ۔میں اپنی اگلی فلم اسٹریٹ دانسر کےلئے کافی پرجوش ہوں اور کولی نمبر 1 کا بھی انتظار ہے۔