وسیم اکرم کو امید، ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچے گی پاک ٹیم

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 26-June-2019

ساتھمپٹن ( آئی این ایس انڈیا ) ورلڈ کپ 2019 میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 49 رنز سے ہراتے ہوئے ٹورنامنٹ میں سیمی فائنل میں پہنچنے کی توقعات کو زندہ رکھا ہے۔اس میچ سے پہلے پاکستان ٹیم میں بہت تبدیلی کی گئی تھی اہم کھلاڑیوں میں شامل آل راؤنڈر شعیب ملک کی جگہ حارث سہیل کو شامل کیا تھا۔سہیل نے شاندار نصف سنچری اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا تھا۔جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیم کی کارکردگی سے خوش پاکستان کے سابق فاسٹ بولر وسیم اکرم نے کپتان سرفراز احمد کو مشورہ دیا ہے کہ وہ نیوزی لینڈ کے خلاف اپنی ٹیم میں کسی قسم کی تبدیلی نہ کریں۔اکرم نے بھی امید ظاہر کی کہ پاکستان ٹیم نیوزی لینڈ کے سامنے ورلڈ کپ 1992 کی کارکردگی کو دہرا ئے گی۔اس ٹورنامنٹ میں بھی نیوزی لینڈ کی ٹیم ایک بھی میچ نہیں ہاری تھی اور پھر پاکستان نے اسے کرائسٹ چرچ میں سات وکٹ سے شکست دی۔وہ 1992 میں بھی ہمارا سامنا کرنے سے پہلے ناقابل تسخیر تھے اور پھر ہم نے میچ جیت لیا۔وہ اس بار بھی ایک بھی میچ نہیں ہارے ہیں۔مجھے امید ہے کہ ہم اس کارکردگی کو دہرا پائیں گے، لیکن ایسا کرنے کے لئے لڑکوں کو بہترین تعاون دینا ہوگا۔ اکرم نے کہاکہ گزشتہ میچ میں جیت درج کرنے والی ٹیم میں کوئی تبدیلی کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ وہ یہ بھی چاہتے ہیں کہ پاکستان اپنے فیلڈنگ کو بہتر کرے۔