ویشالی ڈی ایم نے میٹنگ میں ڈی ای او کوکی کئی ہدایات

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 26-June-2019

ویشالی(شرافت خان)آج کلکٹریٹ واقع کانفرنس ہال میں ضلع مجسٹریٹ ویشالی راجیوروشن کی صدارت میں ویشالی ضلع میں تعلیم محکمہ کی جائزہ میٹنگ منعقد کی گئی ۔ ڈی ایم کے ذریعہ ضلع کے سبھی اسکولوں کے چہار دیواری تعمیرجائزہ کے دوران ضلع تعلیم افسرکو سروے کراکر موجودہ صورتحال سے آگاہ کرنے کوکہا ہے۔اور چہاری دیواری کی جلد تعمیرکرانے کی ہدایت دی ۔ضلع مجسٹریٹ نے شدید گرمی کودیکھتے ہوئے 29جون تک اسکول بند کرنے کی ہدایت دی۔ ضلع مجسٹریٹ نے سبھی بچوں کا آدھار کارڈ بنانے کاپیغام ضلع تعلیم افسر کودیا ۔ ضلع تعلیم افسر نے ضلع مجسٹریٹ کو بتایاکہ درسی کتاب خریدنے کےلئے رقم سبھی بلاک میں آرٹی جی ایس کے ذریعہ سے دستیاب کرادیا گیا ہے۔اورانہوںنے سبھی ضلع تعلیم افسر کو درسی کتاب خریدنے کےلئے اگلے سموار سے بلاک سطح پر کیمپ لگانے کی ہدایت دی۔ میٹنگ میں دیسری کے منریگاپی او کی غیر موجودرہنے پروضاحت اور تنخواہ پر روک لگانے کی ہدایت دی گئی ۔ انین بہارپروگرام کے تحت اب تک425000 بچوں کا کھاتہ کھولاگیاہے ۔اورترجیحی بنیاد100فیصد کھاتہ کھولنے کی ہدایت دی گئی ہے ۔