ٹال علاقے کا دہشت دولار چند یادو گرفتار

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 17-June-2019

پٹنہ ضلع کے باڑھ پولس کو اس وقت ایک بڑی کامیابی ہاتھ لگی جب اس نے خطرناک جرائم پیشہ دولار چندر یادو کو ان کے دو پوتوں کے ساتھ گرفتار کرلیا۔ پٹنہ کے ٹال علاقے میں دولار چند یادو نے کئی دہائی سے ایک دہشت کے نام سے مشہور رہاہے۔ کئی سنگین معاملوں کو انجام دے کر اس نے ٹال علاقے میں خوف ودہشت کا ماحول بنادیاتھا۔ پولس کو کافی دنوں سے ان کی تلاش تھی۔ انہوں نے بتایاکہ دولار چند یادو اور اس کے دونوں پوتے پر زمین قبضہ ، رنگداری، فائرنگ، مارپیٹ جسے کئی سنگین معاملے الگ الگ تھانوں میں درج ہیں۔ دولارچند ر یادو زمین قبضہ کرنے کا کھیل تو کرتارہاتھا ساتھ ہی رنگداری اور غیرقانونی وصولی میں بھی لگا رہتاتھا۔ ٹال کے عام لوگ ان کے سامنے سراٹھانے کی ہمت نہیں کرتے تھے۔ اے ایس پی لیبی سنگھ نے کہا کہ دولار چند کی گرفتار ی سے ٹال علاقے میں مجرمانہ واقعات میں کمی آئے گی۔