ٹرمپ: کم جونگ اْن نے ‘خوبصورت نامہ پیام’ بھیجا ہے

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 13-June-2019

واشنگٹن،امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مطابق شمالی کوریا کے حکمران کم جونگ اْن نے انہیں ایک اور ‘خوبصورت’ بھیجا ہے اور انہوں نے تیسرے امریکا-شمالی کوریا سمٹ کے لئے اپنی خواہش کا اظہار کیا ہے۔امریکی صدر نے شمالی کوریا کے ساتھ جوہری ہتھیاروں کی تیاری کے عمل پر خاطر خواہ پیش رفت نہ ہونے کے باوجود اس موقف کو دہرایا ہے کہ شمالی کوریا کے حکمران نے اپنا وعدہ وفاء کیا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ “کم جونگ کا یہ عمل میرے نزدیک بہت اہم ہے۔”ڈونلڈ ٹرمپ اس خط کے مضمرات کے حوالے سے مزید بات نہیں کی۔ اس سے قبل بھی وہ کم جونگ ان کے ساتھ خط وکتابت کو خوبصورت قرار دے چکے ہیں اور ایک موقع پر یہ تک کہہ چکے ہیں وہ اور کم جونگ ان ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہیں۔امریکی صدر نے شمالی کورین رہنما کو جوہری ہتھیاروں کو حاصل کرنے کی دوڑ سے باہر کرنے کے لئے دو بار بالمشافہ ملاقات کر کے ایک نئی تاریخ رقم کی ہے مگر امریکی خفیہ ایجنسیوں کے مطابق پیونگ یانگ کے منصوبوں کی رفتار میں کوئی کمی نہیں آئی۔دوسرے سمٹ کے مقاصد پورے نہ ہونے کے باوجود ڈونلڈ ٹرمپ پر عزم ہیں کہ تیسرا سمٹ جلد منعقد کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ” [تیسرا سمٹ] ہوسکتا ہے اور میری خواہش ہے کہ وہ جلد سے جلد منعقد ہو۔”