ٹرک سے کچل کر نوجوان کی دردناک موت ، احتجاج میں سڑک جام

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 19-June-2019

سمستی پور(فیروز عالم) سمستی پور ضلع کے مسری گھراری تھانہ حلقہ کے موہن پور پل کے نزدیک سمستی پور۔ مسری گھراری شاہراہ پر آج چاول سے لدے ٹرک کی چپیٹ میں آجانے سے ایہک نوجوان کی موت ہو گئی ۔مہلوک ہتھوڑی تھانہ حلقہ کے پنما دھرم پور گائوں کے سنجیو کمار رائوت ولد بیدھ ناتھ رائوت بتایا گیا ہے۔ واقعہ کے بعد ڈرائیور و خلاصی ٹرک چھوڑ کر فرا رہونے میں کامیاب ہو گیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ مہلوک سنجیو اپنے سسرال سے گھر بائک سے لوٹ رہا تھا تبھی موہن پور پل کے نزدیک پولیس کے ذریعہ گاڑی چیکنگ مہم چلائی جا رہی تھی بتایا جاتا ہے کہ جرمانہ کے ڈر سے سنجیو سائڈ سے نکلنے کی کوشش کی تبھی وہ چاول سے لدے ٹرک کی چپیٹ میں آگیا جس سے جائے ورادات پراسکی موت واقع ہو گئی ۔واقعہ کے بعد ڈرائیور و خلاصی فرار ہونے میںکامیاب ہو گیا۔ دوسری طرف حادثہ کے بعد مقامی لوگ کافی مشتعل ہو گئے اور جائے واردات کے نزدیک ہی سمستی پور ۔ مسری گھراری شاہراہ کو جام کر دیا ۔سڑک جام کے سبب اس اہم شاہراہ کے دونوں ہی جانب گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی جس سے لوگوں کو کافی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا۔ ادھر سڑک جام کی اطلاع پاکر مفصل اور مسری گھراری تھانہ کی پولیس موقع پر پہنچی اور مشتعل لوگوں کو سمجھانے بجھانے کی کوشش کی لیکن لوگ پرامن نہیں ہوئے اور حادثہ کا سبب پولیس کے ذریعہ گاڑی چیکنگ مہم کے نام پر ناجائز وصولی کو ذمہ دار ٹھہرایا ۔سڑک جام کر رہئے مشتعل لوگ پولیس کے ذریعہ گاڑی چیکنگ کے نام پر ہو رہے ناجائز وصولی پر روک لگانے، مہلوک کی بیوہ کو نوکری دینے اور لواحقین کو پانچ لاکھ روپیہ معاوضہ دینے ،قصوروار درائیور کے خلاف کاروائی کرنے ،گاڑیوں کے اسپیڈ طے کرنے وغیرہ کی مانگ کر رہے تھے۔ بعد میں سڑک جام کی اطلاع پاکر صدر ایس ڈی او اشوک کمار منڈل ، ڈی ایس پی پرتیش کمار پولیس فورس کے ساتھ موقع پر پہنچے اور مشتعل لوگوں کو ضروری کاروائی کرنے کی یقن دہانی کرائی تب جاکر سڑک جام ختم ہوا اور آمد ورفت بحال ہوا۔ بعد ازیں پولیس نے مہلوک کی لاش کو اپنے قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لئے سمستی پور صدر اسپتال بھیج دیا ۔ اس موقع پر بھاکپا مالے کے ضلع سکریٹری اومیش کمار کے علاوہ مالے لیڈر سریندر پرساد سنگھ ،راج کمار پاسوان، یوگندر رائوت وغیرہ موجود تھے۔