ٹرینی آئی پی ایس افسران وزیراعلیٰ بھوپیش سے ملے

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 19-June-2019

رائے پور(ایجنسی): وزیراعلیٰ بھوپیش بگھیل سےان کی رہائش گاہ پر بھارت دورے پر چھتیس گڑھ آئے 22 ٹرینی آئی پی ایس افسران نے خیر سگالی ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ نے انہیں چھتیس گڑھ حالات اور ریاست کے چیلنجوں سے باخبر کرایا۔ انہوں نے نوجوان افسران سے ریاست کے نکسلی مسائل کے بارے میں بھی تفصیل سے بات کی۔ انہوں نے بتایا کہ چھتیس گڑھ کا چیلنج دوسری ریاستوں کے مقابلے میں بالکل الگ ہے۔ ریاست کے بستر ضلع میں 60 تا80 فیصد آدی واسی رہتے ہیں جن کی زندگی جنگل پر منحصر ہے۔ یہاں کے کچھ حلقے کا اب بھی محصولات کے نظریے سے سروے نہیں ہوپایا ہے۔ اس علاقے میں غریبی اور بے روزگاری جیسے سنگین مسائل ہیں۔ نکسلی اس علاقے میں ترقیاتی کام نہیں دیتے ۔ جب یہاں سڑک بنتی ہے تو لوگوں کو لگنا چاہئے کہ یہ سڑکیں ان کے علاقے کی ترقی کی راہ کھولیںگی۔