پولیس کی چھاپہ ماری میں وارانٹی مجرم گرفتار

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 20-June-2019

مدھوبنی(کریم اللہ)مدھوبنی میں سکری تھانہ پولیس نے بڑی کاروائی کرتے ہوئے کئی معاملوں کے وارانٹی مجرم منی گاچھی باشندہ امریش کمار سنگھ عرف لاوا ولد درگانند سنگھ کوخفیہ اطلاع کی بنیاد پرسکری پرانی بازار سے گرفتار کیاگیا۔ صدر ایس ڈی پی او کامنی والا نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ سکری میں پستول کے زور پر لوٹ ،پاٹ اور دیگر معاملوں میں امریش کمار سنگھ عرف لاوا ہاتھ ہے۔اس کے خلاف مختلف تھانوں میں کئی معاملے درج ہیں ۔جس میں رحمانی گیس ایجنسی سے ہوئی لوٹ پاٹ کے واردات میں بھی اس کاہی ہاتھ ہے ۔ اس کی گرفتاری سے ایک پرانے معاملے میںہی سکری تھانہ واقع کنک پور دھرم کانٹا کے پاس ہوئی لوٹ کا انکشاف میں کامیابی ملی ہے ۔باقی ملزمان کی گرفتاری کےلئے چھاپہ ماری جاری ہے ۔ سبھی کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔ صدر ایس ڈی پی او کی قیادت میں تشکیل ٹیم سکری تھانہ انچارج اشوک کمار ، پولیس انسپکٹر افتخار احمد،پولیس انسپکٹر اشوک کمار مشرا، سبھی سکری تھانہ چھاپہ ماری ملزم کوگرفتارکرنے میں شامل تھے۔