چمکی بخارکے آثارملتے ہی اسپتال پہنچیں

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 20-June-2019

موتیہاری(محمداکرم)چمکی بخارسے بچائو کے لئے ضلع سے تربیتی پشپاتیواری کی قیادت میں رام گڑھواپہنچی ٹیم نے بدھ کے روزبلاک حلقہ کے سسونیاگائوں میں پارس تیواری کے دروازے پرپروگرام منعقدکرلوگوںکوچمکی بخارکے تعلق سے بیدارکیا۔موقع پرموجودمنوج کمارنے بتایاکہ اس بیماری سے بچنے کے لئے اپنے بچوںکودھوپ میں نہ نکلنے دیں،وقت پرکھانہ دیں،دن میں دوبارنہائے اوراوآرایس کاگھول پلائیں جس سے بچے اس بیماری سے بچیں رہیں گے۔وہیں تربیتی آئی ایس پشپاکمارنے لوگوںکوخطاب کرتے ہوئے بتائی کہ چمکی بخارکااگرکوئی مریض ملتاہے تووہ ویسے مریض کوکمبل وکپڑ ے میں نہ لپٹیں،بلکہ یہ زیادہ گرمی سے ہونے والی بیماری ہے،بچوںکاناک بندنہ کریں،جھاڑپھوک میں نہ پڑیں۔موقع پربی ڈی اوراکیش کمار،ڈاکٹرٹی ایچ پاشا،یونس انصاری،مکھیاشوہرمحمدبرکت اللہ سمیت دیگرلوگ موجودتھے۔