چمکی بخار اور امن وقانون کو لے کر آرجے ڈی کا مہادھرنا

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 24-June-2019

پٹنہ: چمکی بخار سے بچوں کی ہورہی موت امن وقانون اور دیگر کئی معالوں کو لے کر آج آر جے ڈی کی جانب سے مہادھرنا دیاگیا۔ ریاست کے سبھی ضلع ہیڈ کوارٹروں میں آر جے ڈی لیڈر اور کارکنان ضلع ہیڈ کوارٹر میں دھرنا دے رہےہیں۔ ادھر پٹنہ میں آر جے ڈی دفتر کے باہر پارٹی کے ریاستی صدر ڈاکٹر رام چندر پوروے کی قیادت میں آر جے ڈی لیڈران دھرنے پر بیٹھے ہیں۔ اس دھرنا میں شیوانند تیواری سمیت کئی بڑے لیڈران اور کارکنان بھی موجود ہیں۔ ریاستی حکومت کے خلاف منعقد دھرنے میں لالو فیملی سے کوئی بھی شامل نہیں ہے۔ واضح ہو کہ راجد نے ریاست میں چمکی بخار سے بچوں کی ہورہی موت کے ساتھ ساتھ دیگر معاملوں کو لے کر ریاستی حکومت کے خلاف مورچہ کھولنے کااعلان پچھلے دنوں کیا گیاتھا۔ اس موقع پر رام چندر پوروے نے کہا کہ عوام سے جڑے معاملوں کو لے کر آر جے ڈی خاموش بیٹھنے والا نہیں ہے۔ وہ اس معاملے کو لے کر تحریک جاری رکھیں گے۔