ڈاکٹروں پر حملہ کرنے والوں کے خلاف سخت قوانین بنائے جائیں گے: کماراسوامی

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 21-June-2019

بنگلورو،(یو این آئی) کرناٹک کے وزیراعلی ایچ ڈی کماراسوامی نے ڈاکٹروں پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے جرم میں شامل لوگوں کو سزا دینے کے لئے مزید سخت قوانین بنانے کی یقین دہانی کرائی۔مسٹر کماراسوامی نے یہاں جمعرات کو انفوسس فاؤنڈیشن کے مالی امداد سے قدوائی کینسر ہاسپیٹل میں نوتعمیر آپریشن تھیٹر کا افتتاح کرنے کے بعد کہا کہ اپنی ڈیوٹی انجام دے رہے ڈاکٹروں پر بڑھتے ہوئے حملوں کی واردات کے بارے میں سن کو انہیں بہت تکلیف ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ سبھی کو اس طرح کے واقعات کی مذمت کرنی چاہئے اور اس طرح کے واقعات کے لئے ریاست میں تین سال کی جیل کی سزا کا التزام ہے۔ڈاکٹروں کی سلامتی یقینی بنانے کے لئے قانون کو مزید سخت بنانے کی ضرورت ہے۔مسٹر کماراسوامی نے تعلیم اور صحت کے شعبہ میں چیریٹی کے کردار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ انفوسس فاؤنڈیشن نے کروار ضلع کے مائیدانی گاؤں میں آٹھ کلومیٹر لمبی سڑک کی مرمت کے لئے مالی تعاون کے لئے آگے آئی ہے۔ ریاستی حکومت اس طرح کے کاموں میں اپنا مکمل تعاون دے گی۔وزیر صحت شیوانند پاٹل نے اپنے خطاب میں انفوسس فاؤنڈیشن کے صدر سدھا مورتی کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہوںنے صحت، تعلیم اور دیگر شعبوں میں کئی منصوبوں کے لئے عطیہ دیا ہے۔