ڈی ایل ایڈ پاس اساتذہ کی ڈی پی او آفس میں تالا بندی

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 15-June-2019

گوپال گنج (ارون مشرا) محکمہ کے ذریعہ ٹرینڈ اساتذہ کے پے فکسیشن نہیں کئے جانے پر ڈی ایل ایڈ پاس اساتذہ کا غصہ جمعہ کو پھوٹ پڑا۔ مشتعل ٹیچروں نے ڈی پی اوآفس سے ملازمین کو باہر نکال کر تالا بندی کر دی۔ ٹیچروں نے ڈی پی او کے خلاف جم کر نعرے بازی کی۔ ہنگامہ کی وجہ کر محکمہ تعلیم کے دفتر میں گھنٹوں افراتفری کاماحول بنارہا ۔ ضلع صدر جتندر کمار یادو نے بتایا کہ ڈی ایل ایڈ ریگولر سیشن کانتیجہ امتحان 19جنوری 19 کو شائع ہوچکا ہے۔ لیکن پانچ ماہ بعد بھی ٹرینڈ اساتذہ کا پے فکسیشن نہیںکیاگیا۔ ڈی پی او کے ذریعہ صرف یقین دہانی کرائی جاتی رہی ہے۔ وہیں بہار کے کئی اضلاع میں پے فکسیشن کاکام آخری مرحلہ میں ہے۔ ٹیچروں کا کہنا تھا کہ محکمہ جاتی سنکلپ 1530 کے مطابق گریڈ پے میں 2.57 گناکر ٹرینڈ کی تنخواہ فکسیشن کرنے کانظم ہے۔ ڈائریکٹر پرائمری ایجوکیشن کے حکم کے مطابق گریجویٹ گریڈ کے ٹی ای ٹی ٹیچر بیسک گریڈ کے ٹیچروں سے سینئر ہیں۔ لیکن اس حکم پر عمل درآمد ضلع میں کہیں نہیں ہورہا ہے۔ اسے لے کر ڈی پی او اسٹیبشمنٹ کو کئی بار عرضداشت دی جاچکی ہے۔ لیکن آج تک اس پر کوئی پہل نہیں کی گئی۔ ٹیچروں نے محکمہ کے خلاف جم کر آواز اٹھائی۔ ڈی پی او نے سوموار سے کیمپ لگاکر پے فکسیشن کرنے کا یقین دلایا ہے۔ اس کے بعد ٹیچر پرامن ہوئے۔ موقع پر ضلع نائب صدر دنیش کمار، ضلع سکریٹری ریشی کمار کشوہاا،ترجمان املیش کمار گپتا، تنظیمی سکرٹری دیپک کمار یادو، پرینکا سنہا، محمد عطااللہ، رماشنکر مہتو، رنجیت کمار، اپندر شرما، ویشنوی مشر، وویک رنجن ترپاٹھی، سمیش رام ، آمود یادو، راجیش یادو، روی کمار ، پنکج کمار رائے، اوم جی تیواری، محمد عطااللہ، دلیپ کمارپنڈت سمیت کافی تعداد میں ٹیچرس موجود تھے۔