ڈی ایم و ایس پی کی موجودگی میں چلائی گئی چیکنگ مہم

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 15-June-2019

گوپال گنج (ارون مشرا) ڈی ایم انیمیش کمار پراشر اور ایس پی راشد زماں نے چیک پوسٹ پر رک کر کئی ایک گاڑیوں کی گھنٹوں تلاشی کروائی۔ چیک پوسٹ ہوکر گذرنے والی سبھی گاڑیوں کی باریکی سے تلاشی کی ہدایت انہوں نے موجود ملازمین کودیا۔ ڈی ایم نے ملازمین کوہدایت دیا کہ گاڑیوںپر شک ہونے پر اسے سائڈ میں لگاکر اس کی باریکی سے تلاشی لیں۔ بہار میں مکمل شراب بندی نافذ ہونے کے بعد پوسٹ پر نگرانی کرنے کی ہدایت تعینات ملازمین کودیاگیا۔ چیک پوسٹ پر بجلی کانظم صحیح کرنے کیلئے انہوں نے محکمہ کو حکم دیا۔ وہیں محکمہ ٹرانسپورٹ کے ملازمین کو ریونیو کی وصولی کی ہدایت دی۔ موقع پر مقامی تھانہ صدر ریتیش کمارسنگھ چیک پوسٹ پرتعینات مختلف محکموں کے ملازمین وافسران موجود تھے۔ یوپی کی طرف سے شراب کی کھیپ بہار میں نہیں پہنچ سکے اس کیلئے ضلع مجسٹریٹ انیمیش کمار پراشر نے مجسٹریٹ وپولس فورس کی اضافی تعیناتی کردی ہے۔ تعینات کئے گئے مجسٹریٹ وپولس فورس چیک پوسٹ پر پولس پیکٹ کے سامنے گاڑیوں کی باریکی سے تلاشی لیں گے۔ آبکاری اور نشہ بندی پروڈکٹ اور رجسٹریشن محکمہ بہار سرکار پٹنہ کی ہدایت کی روشنی میں سبھی چیک پوسٹ جلال پور پر گاڑیوں کی جانچ ریونیو، وصولی کاکام اور ناجائز شراب کی ٹرانسپورٹنگ پر روک لگانے کیلئے ضلع مجسٹریٹ نے مجسٹریٹ وحفاظتی ملازمین کا ڈیپوٹیشن کیا ہے۔ جس میں 3 شفٹ میں ملازمین کام کر یں گے۔ پہلے شفٹ میں مجسٹریٹ کی شکل میں تھاوے بلاک کے کاپریٹو افسردیپک کمار، کوچائے کورٹ تھانہ میں تعینات اسسٹنٹ سب انسپکٹر موہن رام و گوپال گنج ضلع کے انڈسٹریل ڈولپمنٹ افسر امیت کمار شامل ہیں۔ دوسری شفٹ میں مجسٹریٹ کی شکل میں اچکا گاؤں کے بلاک کوآپرٹیو افسر امریش کمار ، اسسٹنٹ سب انسپکٹر برولی تھانہ کے رنجیت کمارسنگھ اور بلاک فلاح افسر گوپال گنج کے آنند کوشل کو ڈیپوٹ کیاگیا ہے۔ جبکہ تیسری شفٹ میں مجسٹریٹ کی شکل میں لیبر وسائل افسر گوپال گنج کے کشن دیو ساہ، سب انسپکٹر گوپال گنج بھونیشور پرساد سنگھ، اکزیکیوٹیو مجسٹریٹ بالیشور نارائن سنگھ کو تعینات کیاگیا ہے۔