کانگریس’ مینڈیٹ‘ کی توہین نہ کرے : نقوی

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 15-June-2019

نئی دہلی،(یو این آئی) اقلیتی امور کے مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے کانگریس پر سخت حملہ کرتے ہوئے آج کہا کہ وہ لوک سبھا کے انتخابات میں ملنے والے ’مینڈٹ‘ پر خود احتسابی کرنے کے بجائے اس کی توہین کر رہی ہے۔مسٹر نقوی نے نامہ نگاروں کے ساتھ بات چیت میں کہا کہ کانگریس کو سمجھناہوگا کہ شکست کی’ ہیٹ اسٹروک‘ کا علاج پزہ نہیں پیاز ہے۔ کانگریس کے دوست جب تک اس’ دیسی‘ حقیقت کو نہیں سمجھیں گے، تب تک ’’کانگریس کی لفاظی ’لو‘ کی زد میں آتی رہے گی‘‘۔انہوں نے کہا کہ کانگریس آج عوامی رائے پر خود احتسابی کے بجائے غرور کا راستہ اپنا رہی ہے اور مینڈیٹ کی توہین کرنے کی بجائے ’جگاڑ‘کا راستہ اختیار کررہی ہے۔اقلیتی امور کے وزیر نے کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر ماتم کرنے والی ’منڈلی‘ دوبارہ فعال ہوگئی ہے۔ پہلے ای وی ایم، وی وی پیٹ پرچی ملانے کا مطالبہ کیا ۔