کرتی سینن ’آئٹم نمبر‘ کا ٹیگ پسند نہیں کرتیں

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 18-June-2019

ممبئی،(یواین آئی)مشہور اداکارہ کریتی سینن کو ’آئٹم نمبر‘ کا پسند نہیں کرتیں۔کریتی حال ہی میں فلم کلنک میں ایک خاص رول میں نظر آئیں تھیں۔وہ اس فلم کے گانے ’ایراغیرا‘ میں ڈانس کرتی نظر آئیں تھیں۔انہیں آئٹم نمبر کا ٹیگ پسند نہیں ہے۔کریتی نے کہا کہ یہ اداکاراؤں کےلئے ٹھوڑا توہین آمیز ہے۔جب ایسے ہی گانوں کو سلمان خان اور شاہ رخ خان جیسے اداکار کرتے ہیں تو ان کے گانوں کو آئٹم نمبر نہیں کہا جاتا۔کریتی نے کہاکہ ان گانوں کو لوگ آئٹم نمبر کیوں کہتے ہیں،مجھے سمجھ نہیں آتا۔یہ سننے میں اچھا نہیں لگتا۔یہ صرف ڈانس نمبر ہیں جو فلم کے لئے انٹرٹینمنٹ فیکٹر کی وجہ سے فلموں میں ہوتے ہیں۔اور ان گانوں کو شائقین پسند کرتے ہیں،تو کیوں نہ ان کی طرف تھوڑا بہترنظریہ اپنایا جائے اور ایسے لوگوں کے تئیں بھی مثبت رویہ ہو جو ان گانوں کو بنارہے ہیں۔