کمل ناتھ کے خلاف شکایت کا وزارت داخلہ نے نوٹس لیا

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 20-June-2019

چنڈی گڑھ،(یو این آئی) شرومنی اکالی دل (ایس اے ڈی) نے آج دعویٰ کیا کہ 1984 کے سکھ مخالف فسادات میں مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ کمل ناتھ کے مبینہ کردارہونے کے سلسلےمیں شکایت کا نوٹس لیتے ہوئے معاملے کو خصوصی تفتیشی ٹیم کے پاس بھیجا ہے اور کانگریس کے رہنما کے خلاف انصاف کی کاروائی شروع ہو گئی ہے۔ پارٹی کے یہاں جاری بیان کے مطابق دہلی سکھ گرودوارہ مینیجمنٹ کمیٹی (ڈی ایس جی ایم سی) کے صدر منجندر سنگھ رِسَّا نے گذشتہ شام کو وزارت داخلہ کے سکریٹری کے ساتھ میٹنگ کی تھی جس کے بعد انہوں نے یہ اطلاع پارٹی کے صد رسردار سکھ بیر سنگھ بادل کو دی۔ خصوصی تفتیشی ٹیم نے ڈی ایس جی ایم سی کے گواہوں کی فہرستاور دیگر ثبوت دینے کے لیے بلایا ہے۔2015 میں قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) حکومت کی تشکیل شدہ خصوصی تفتیشی ٹیم کو 1984 سکھ مخالف فسادات کے بند ہو چکے کیسز کی تازہ ثبوتوں کی روشنی میں تفتیش کرنے کا حق دیا گیا ہے۔ مسٹر بادل کے مطابق خصوصی تفتیشی ٹیم کو صحافی سنجے سوری اور مختیار سنگھ کے بیان درج کرنے کی گذارش ڈی ایس جی ایم سی کرے گی جو 1984 میں کمل ناتھ کے بھیڑ کی قیادت کرنے کا پہلے بھی انکشاف کرچکے ہیں۔