کنگنا رنوت’ مینٹل ہے کیا‘ کی ہدایت کریں گی

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 08-June-2019

ممبئی،(یواین آئی)بالی ووڈ میں اپنی سنجیدہ اداکاری کےلئے مشہور کنگنا رنوت اپنی آنے والی فلم ’مینٹل ہے کیا‘ کی ہدایت کرسکتی ہیں۔کنگنا نے اپنی فلم ’منی کرنیکا‘کی ہدایت کی تھی۔اب بتایا جارہاہے کہ وہ اپنی اگلی فلم ’مینٹل ہے کیا‘کی ہدایت بھی کرسکتی ہیں۔کہا جارہا ہے کہ کنگنا اس فلم کے کچھ سین پھر سے شوٹ کرنا چاہتی ہیں۔حالانکہ فلم کے ہدایت کار پرکاش کوویلامدی نے ایسی افواہوں سے انکار کیا ہے۔بتایا جارہا ہے کہ جب کنگنا نے فٹیج دیکھی تو فلم میں جس طرح ان کا رول ڈھل رہا تھا،وہ اس سے خوش نہیں تھیں۔بتایا جارہا ہے کہ انہیں لگ رہا ہے کہ کچھ سین میں ان کے کو اسٹار راج کمار راو حاوی ہورہے ہیں اور وہ ان سینس کو دوبارہ شوٹ کرانا چاہتی ہیں۔کنگنا اب صرف اداکار کے طورپر سیٹ پر مطمئن نہیں ہیں بلکہ وہ اس سے زیادہ چاہتی ہیں ۔فلم کے دیگر شعبوں میں بھی شامل رہنا چاہتی ہیں۔فلم کے ہدایت کار نے بتایا کہ انہوں نے بغیر کسی تنازعہ کے ’مینٹل ہے کیا‘ کی شوٹنگ کرلی ہے۔انہوں نے کہا کہ راج کمار اور کنگنا دونوں نے ہی فلم میں بہترین کام کیا ہے۔باقی باتیں بے بنیاد اور جھوٹی ہیں۔