کوہلی کی بیٹنگ سے سیکھنے کی کوشش کرتا ہوں،بابر اعظم

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 09-June-2019

برسٹل، سابق آسٹریلوی کپتان مائیکل کلارک کا کہنا ہے کہ بابر اعظم، پاکستان کے ویرات کوہلی ہیں۔ بابر اعظم کہتے ہیں کہ میں ویرات کوہلی کی ہر اننگز دیکھ کر اس سے سیکھنے کی کوشش کرتا ہوں۔وہ ہر صورتحال میں کمال کھیلتے ہیں میں ویرات کی بیٹنگ کے دوران یہ جاننے کی کوشش کرتا ہوں کہ کس صورتحال میں بولروں کو کیسا کھیلا جاتا ہے۔ کوشش ہوتی ہے دنیا کے بہترین بیٹسمین کو دیکھ کر اپنے کھیل میں بہتری لائوں۔