کھگڑیا تھانہ انچارج قتل واقعہ کا ملزم خاص شاطر اشوک منڈل گرفتار

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 09-June-2019

پٹنہ() بہار ایس ٹی ایف کو بڑی کامیابی ہاتھ لگی ہے ایس ٹی ایف نے ارریہ کے شاطر خونخوار اشوک منڈل پسراہا کو گرفتار کیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ اشوک منڈل کی گرفتاری بھاگلپور ضلع کے ناتھ نگر تھانہ حلقہ واقع راگھو پور گائوں سے ہوئی ہے۔ منڈل کو ایس ٹی ایف ایس پی رنجیت مشرا کی ٹیم ایس او جی ٹیم1نے گرفتار کیا ہے۔ شاطر اشوک منڈل کھگڑیا تھانہ انچارج آشیش کمار سنگھ قتل کا ملزم ہے۔بتا دیں کہ گذشتہ سال کھگڑیا کےخونخوار اشوک منڈل کو گرفتار کرنے گئے تھانہ انچارج آشیش کمارکی منڈل گروہ کے ساتھ مڈبھیڑ ہوئی تھی۔ اس دوران اس نے تھانہ انچارج آشیش سنگھ کا گولی مار کر قتل کر دیا تھا۔اس واقعہ کے بعد پولس اس کی تلاش میں تھی۔