کیجریوال جو ملک کیلئے کر سکتے ہیں وہ کوئی دوسرا نہیں کرسکتا: اسمائیلی

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 24-June-2019

نئی دہلی(پریس ریلیز): یہ حقیقت ہے کہ اروند کیجریوال ایک چھوٹی سی ریاست کے وزیر اعلیٰ ہیں اور وہ بھی آدھے اختیارات کے ساتھ۔ مگر اروند کیجریوال جو ملک کیلئے کر سکتے ہیں وہ کوئی دوسرا نہیں کر سکتا۔ یہ کہنا ہے ایف آئی اسمائیلی کا جوعام آدمی پارٹی اقلیتی ونگ کے نائب صدر اور اردو اکادمی کے ممبر بھی ہیں۔ اسمائیلی نے کہا کہ اروند کیجریوال صلاحیت کے اعتبار سے دوسرے صوبوں کے سبھی وزیر اعلیٰ پر بھاری ہیں اور انکی سوچ صرف اور صرف ملک کے عوام کے لئے فلاح بہبود کے لئے کام کرتے رہنا ہے ۔ جس میں کوئی دکھاوا نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ عام آدمی پارٹی اور اروند کیجریوال کی سوچ کی وجہ سے ملک کے سیاست میں تبدیلی ہوئی ہے۔ اب چاہے وہ افسران کی گاڑیوں سے لال بتی کاہٹنا ہویا پھر سیاسی جماعتوں کا عوام کے کام کی طرف رجحان ۔ جناب اسمائیلی نے مزید کہا کہ اروند کیجریوال ایک IITian ہیں ساتھ میں وہ انکم ٹیکس کمشنر بھی رہے چکے ہیں ۔ وہ چاہتے تو کسی غیر ملکی کمپنی یا پھر انکم ٹیکس کمشنرکے ناطے ایک آرام کی زندگی گزار سکتے تھے۔ اسمائیلی نے کہا کہ جہاں ایک IITian امریکہ یا غیر ممالک کو چنتا ہے اور انکم ٹیکس کمشنر پیسہ اور عیش و آرام کی زندگی کو چنتا ہے ۔ وہاں اروند کیجریوال نے ملک و دہلی کی عوام کو چنا اور ملک و دہلی کے عوام کے لئے سب کچھ چھوڑ دیا ۔ بدلے میں دہلی والوں نے بھی انہیں بیحد پیار دیا۔ جس کا نتیجہ ہے کہ دہلی کے عوام نے 70 میں67 سیٹ عام آدمی پارٹی کو دیکردہلی کے اقتدار پار قابض کرایا۔ ایف آئی اسمائیلی نے کہا چاہے دہلی میٹرو؍ ڈی ٹی سی میں خواتین کے مفت سفر کی بات ہو یا پھر دہلی کے طالب علموں کی فیس معافی کی بات ۔یہ سب اروندکیجریوال کے مثبت سوچ کا نتیجہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگلے چھ ماہ میں عام آدمی پارٹی کی حکومت دہلی کے عوام کیلئے اور تیزی سے کام کریگی۔