گاندھی میدان کی بکنگ اب 1لاکھ میں، ایس کے ایم کی فیس میں بھی اضافہ

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 12-June-2019

پٹنہ:شہر کے گاندھی میدان اور شری کرشن میموریل ہال کے ریزویزشن کی رقم بڑھادی گئی ہے۔ سرکاری ، سیاسی سے لے کر کاروباری ریزویشن ریٹ کو یکم جون سے شری کرشن میموریل ترقیاتی کمیٹی کی جانب سے بڑھائی گئی ہے۔ ڈویزنل کمشنر کے سکریٹری اور انچارج افسر کرتی آنند سنگھ نے بتایاکہ گاندھی میدان میں کاروباری پروگرام کے انعقاد کے لئے ضمانت کی فیس موجودہ رقم 25ہزار کی جگہ پر 1لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ شری کرشن میموریل ہال میں سرکاری اور سیاسی پروگراموں کے لئے یومیہ ریزرویشن فیس جی ایس ٹی سمیت 1لاکھ اور دیگر پروگرام کے لئے جی ایس ٹی سمیت 1لاکھ 25ہزار روپے طے کی گئی ہے۔ اس کے لئے یہاں ضمانت کی رقم کی شکل میں 25ہزار کی رقم مقرر کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ ہال میں دیگر پروگراموں کے لئے یومیہ جی ایس ٹی سمیت 15ہزار اور ضمانت رقم جی ایس ٹی سمیت 6ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ سرکاری سیاسی پروگرام کے لئے ایس کے ایم کیمپس کے ریزرویشن کی یومیہ فیس جی ایس ٹی سمیت 15ہزار اور ضمانت کی رقم 7ہزار کے علاوہ دیگر پروگرام کے لئے 35ہزار روپے جی ایس ٹی سمیت اور ضمانت کی رقم 10ہزار ، جی ایس ٹی سمیت مقرر کی گئی ہے۔ ریزرویشن اور تبدیل شدہ شرح کی کوئی بھی جانکاری www.patnadivi sio.bih.nic.inسے حاصل کی جاسکتی ہے۔