گجراتی سٹائل بینگن اور آلو بنانے کی ترکیب

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 21-June-2019

تیاری کا مکمل وقت

20 منٹ

پکانے کا وقت

30 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

4 افراد

کیلوریز‎

150 کیلوریز

 اجزاء

بینگن (ایک انچ کے ٹکڑے) 1 پاﺅ

تیل 5 کھانے کے چمچ

 پیاز (چھوٹا سائز باریک کٹا ہوا) 1 عدد

ادرک (باریک کٹا ہوا) آدھا انچ کا ٹکڑا

آلو (ایک انچ کے ٹکڑے) ایک پاﺅ

ناریل (کترا ہوا) ایک کھانے کا چمچ

ٹماٹر (باریک کٹے ہوئے) 1 پاﺅ

لہسن (موٹا کوٹا ہوا) 2 جوئے

نمک حسب ذائقہ

دھنیہ پاﺅڈر 1 چائے کا چمچ

سفید زیرہ بھنا ہوا 1 چائے کا چمچ

 گرم مصالحہ آدھا چائے کا چمچ

مرچ پاﺅڈر آدھا چائے کا چمچ

ہلدی آدھا چائے کا چمچ

چینی ایک کھانے کا چمچ

لیمن جوس ایک کھانے کا چمچ

مسٹرد ثابت آدھا چائے کا چمچ

میتھی دانہ آدھا چائے کا چمچ

تیار کرنے کی ترکیب

تیل گرم کریں اور میتھی دانہ اور مسٹرد کو فرائی کریں

ادرک، لہسن اور پیاز شامل کر کے سنہری کرلیں

آلو ڈال کر سنہری کرلیں

ناریل اور بینگن کے ٹکڑے ڈالیں اور 1 منٹ تک پکائیں

زیرہ، گرم مصالحہ، دھنیہ، مرچیں، ہلدی اور نمک ڈالیں

ٹماٹر شامل کریں اور آنچ ہلکی کر دیں

پھر ڈھک کر 20 منٹ تک پکائیں

آمیزہ اگر گاڑھا ہو جائے تو تھوڑا سا پانی شامل کریں

چینی اور لیمن جوس ڈالیں اور آنچ تیز کر کے پانی خشک کرلیں

چٹکی بھر گرم مصالحہ، ایک کھانے کا چمچ کترا ہوا سبز دھنیہ اور 1 عدد باریک کٹ ہوئی سبز مرچ سے آئش کریں