سیاست سیاست

اساتذہ کے سروس رول کو لے کر ممبران نے وزیر تعلیم کوگھیرا

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 12-July-2019

پٹنہ : بہار کے کنٹریکٹ اساتذہ کے سروس رول پر کاؤنسل میں وزیر تعلیم کرشن نندن پرساد ورما کو ممبران کی ناراضگی کا سامانا کرناپڑا ۔ برسراقتدار سے لے کر اپوزیشن ممبران نے کنٹریکٹ اساتذہ کے سروس ضابطہ کے سوال پر ہنگامہ کیا۔ دراصل کیدار پانڈے نے وزیر تعلیم سے سوال کیا کہ آخر کتنے دنوں میں اساتذہ کے سروس ضابطہ کو حکومت نافذ کرے گی۔ اس کے علاوہ بی جے پی نول کشور یادو نے کہا کہ وزیر تعلیم کو آج ایوان میں بتانا ہوگا کہ کتنے مہینوں میں سروس ضابطہ تیار ہوجائے گا۔ حالانکہ اس معاملے پر چیئرمین نے وزیر تعلیم کا دفا ع بھی کیا۔ چیئرمین نے وزیر تعلیم سے مخاطب ہوکر کہا کہ آج شعر نہیں پڑھا ہے۔ اس لئے ممبران ان سے لگاتار سوال کررہے ہیں۔ انہوں نے وزیر تعلیم سے کہا کہ ایک مقررہ وقت کے اندر ضابطہ تیار کرلینے کی ممبران کو یقین دہانی کرایا۔

About the author

Taasir Newspaper