فن فنکار

امتیاز علی،دیپکا کو لےکر راک اسٹار بنانا چاہتے تھے

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 11-July-2019

ممبئی،(یواین آئی)مشہور ہدایت کار امتیاز علی ،اداکارہ دیپکا پدوکون کو لے کر فلم راک اسٹار بنانا چاہتے تھے۔امیتاز علی نے رنبیر کپور اور نرگس فاخری کو لےکر سپرہٹ فلم راک اسٹار بنائی تھی۔فلم راک اسٹار کے لئے نرگس فاخری نہیں بلکہ دپکا پدوکون پہلی انتخاب تھیں۔اس بارے میں امتیاز علی نے اپنے ویریفائڈ اسنٹا گرام اکاؤنٹ پر اطلاع دی۔امیتاز علی نے ایک خوبصورت نوٹ لکھا ہے۔انہوں نے دیپکا کے ساتھ اپنی پہلی ملاقات کا ذکر بھی اس میں کیا ہے۔انہوں نے لکھا،’’ہوٹل کے برآمدے میں وہ اپنی گاڑی سے اتریں اور میری طرف دیکھا۔میں فوراً سمجھگیا کہ یہی وہ لڑکی ہے جس سے میں ملنے آیا ہوں۔وہ بھی فوراً یہ بات سمجھ گئیں کہ میں ہی وہ ہدایت کار ہوں جو ان سے ملنے آیا ہوں۔‘‘امتیاز نے نوٹ میں لکھا،’’تب تک دیپکا کی کوئی بھی فلم ریلیز نہیں ہوئی تھی۔مجھے ان سے راک اسٹار کے سلسلے میں ملاقات کرنی تھی۔میں راک اسٹار کےلئے انہیں چاہتا تھا لیکن فلم اگلے کئی سال تک تیار نہیں ہوئی۔میں نے باقی فلموں میں ان کے ساتھ کام کیا۔

About the author

Taasir Newspaper