دنیا بھر سے

امریکی تاریخ میں پہلی دفعہ ایک فلسطینی نڑاد امریکی ملکی عدالت کے چیف جسٹس مقرر

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 12-July-2019

نیوجرسی،فلسطینی نڑاد امریکی، عبدالماجد عبدلہادی نے منگل کے روز نیوجرسی کے پیٹرسن شہر کے چیف جسٹس کا عہدہ سنبھالا۔میڈیا اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ وہ اس اعلیٰ عہدے پر فائز ہونے والے پہلے فلسطینی نڑاد امریکی ہیں۔عبدالہادی کا تعلق رملہ کے دیر دبوان سے ہے جو رملہ کے مشرق میں مغربی کنارے کے علاقے میں واقع ہے۔وہ کئی سالوں سے پبلک پراسیکوٹر اور پانج برس تک سٹی جج رہ چکے ہیں۔ اس کے بعد انھیں پیٹرسن کا چیف جسٹس مقرر کیا گیا ہے۔اپنے فیس بک پر پیٹرسن کے میئر، آندرے سیوگ نے فخر کا اظہار کرتے ہوئے تحریر کیا ہے کہ عبدالہادی پہلے فلسطینی امریکی ہیں جن کا امریکہ میں چیف جسٹس کے طور پر تقرر کیا گیا ہے۔انھوں نے کہا ہے کہ یہ ’’ایک تاریخی کامیابی‘‘ کے مترادف ہے۔

About the author

Taasir Newspaper