سیاست سیاست

آئی آر سی ٹی سی معاملے میں تیجسوی یادو کو بڑا جھٹکا ، عدالت نے عرضی ٹھکرائی

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 23-July-2019

پٹنہ : آئی آر سی ٹی سی گھپلہ معاملے میں دہلی کے پٹیالہ ہاؤس کورٹ نے تیجسوی یادو کی عرضی پر فیصلہ سنادیا ہے۔ آئی آر ٹی سی مقدمے میں تجسوی یادو کو جھٹکا دیتے ہوئے کورٹ نے ان کی عرضی کو مسترد کردیا ہے۔ اب اس معاملے میں سی بی آئی اور ای ڈی کے کیس کا الگ الگ ٹرائل ہوگا۔ معاملے پر 31 جولائی کو سنوائی ہوگی۔ واضح ہو کہ بہار کے سابق نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی یادو کی جانب سے عرضی دائر کر ای ڈی کے معاملے پر چل رہے ٹرائل پر روک لگانے کی مانگ کی گئی ہے۔ 9 جولائی کو ہی تیجسوی کی عرضی پر سماعت ہوئی تھی۔ اس وقت پٹیالہ ہاؤس کورٹ نے فیصلہ محفوظ رکھ لیاتھا۔ کورٹ نے اس کے فیصلے کیلئے 23 جولائی کی تاریخ مقرر کی تھی۔ واضح ہو کہ آئی آر سی ٹی سی ہوٹل الاؤٹمنٹ معاملہ میں سی بی آئی کے بعد ای ڈی نے پٹیالہ ہاؤس کورٹ میں لالو اینڈ فیملی کے خلاف چارج شیٹ داخل کی تھی۔ چارج شیٹ میں ای ڈی نے کئی اہم بات کہی اہم ثبوت کی بات کی تھی۔ چارج شیٹ میں ای ڈی نے لالوپرساد یادو ، رابڑی دیوی ، تیجسوی یادو، سابق وزیر پریم چند گپتا، ان کی اہلیہ سرلا گپتا اور اس وقت کے ایم ڈی بی کے اگروال کے علاوہ دیگر لوگوں کو ملزم بنایاتھا۔

About the author

Taasir Newspaper