ریاست

آبی جماؤ سے مشتعل لوگوں نے سڑک پر دھان کی روپنی کی

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 12-July-2019

مظفرپور ( اسلم رحمانی) مظفرپور ضلع کے موتی بلاک کے مراپور اہرو لیا سڑک پر منوہر چھپرہ چوک کے نزد آبی جماؤ کے مسائل سے پریشان باشندگان کا غصہ پھوٹ پڑا مشتعل باشندوں نے آبی جماؤ کے بیچ دھان کی روپائی کر احتجاجی مظاہرہ کیا اس حلقےمیں پانی کے نکاس کے لیے اب تک نالہ کا انتظام نہ ہونے سے باشندوں میں شدید ناراضگی ہے توقیراحمد صدیقی، مہیشوری لال، محمد وکیل، ناصراحمد، شمبھو چودھری، سابیہ خاتون، رسولن بی بی سمیت کئی مظاہرین نے بتایا کہ تقریبا دس سالوں سےاس گاؤں خستہ حال ہے سڑک پر بڑے بڑے گڈھے ہیں جو حادثے کو دعوت دے رہے ہیں سڑک پر یومیہ لوگ حادثے کے شکار ہو رہے ہیں منوہر چھپر چوک کے پاس سڑک پر 2 فٹ سے زیادہ برسات کا پانی جمع ہو جانے سے لوگوں کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے لیکن ان کے مسائل کو نہ کوئی سننے والاہے اور ان کے مسائل کوکوئی حل کرنے والا ہے۔

About the author

Taasir Newspaper