سیاست سیاست

ایس سی، ایس ٹی، بی سی، اقلیتوں کو 50فیصد عہدے دینے کا آندھرا حکومت کا فیصلہ

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 19-July-2019

حیدرآباد،(یواین آئی)آندھراپردیش کابینہ کا اجلاس وزیراعلی وائی ایس جگن موہن ریڈی کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں بعض اہم فیصلے لئے گئے۔اس اجلاس میں بجٹ سیشن،ایوان میں پیش کئے جانے والے بلز،قانون میں ترمیم کے مسودہ جات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔کابینہ نے جیوڈیشل کمیشن کے قیام پر قانون میں ترمیم کو ہری جھنڈی دکھا دی۔ایس سی، ایس ٹی، بی سی، اقلیتوں کو 50فیصد نامزد عہدے دینے کا بھی فیصلہ کیا،کابینہ نے فیصلہ کیا کہ قولدار کسانوں کے لئے تیار کئے گئے بل کو منظوری دی جائے جس میں مالکانہ حقوق رکھنے والوں کے حقوق پر کسی بھی قسم کا سمجھوتہ نہ کیاجائے۔ساتھ ہی کابینہ نے ریاست میں 1,33,867عہدوں پر تقرری کے لئے بھی منظوری دے دی ہے۔اراضیات کے ریکارڈس پر بھی کابینہ نے قانون میں ترمیم کو منظوری دی۔دیہی علاقوں میں 11,114ولیج سکریٹریز،شہری علاقوں میں 3786وارڈس کے سکریٹریٹ میں قیام کو بھی منظوری دی گئی ہے۔ایکوا کے کسانوں کو 1.50روپے یونٹ بجلی فراہم کرنے کا بھی فیصلہ کیاگیا۔اس پر حکومت پر 417کروڑ روپئے کا مالی بوجھ عائد ہوگا۔آنگن واڑی ورکرس کی تنخواہوں میں اضافہ پربھی رضامندی ظاہر کردی گئی۔

About the author

Taasir Newspaper