ریاست

این ڈی آر ایف ٹیم کی موجودگی میں بوٹ پر بچی کی ولادت

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 22-July-2019

موتیہاری،(محمداکرم) ضلع میں سیلاب کی تباہی سے لوگ پریشان ہیں۔ جہاں پانی کم ہوچکا ہے.وہاں بیماری پھیلنے کا خدشہ ہے.ضلع کے ایک بلاک سے خبر ایسی آئی کہ ہرکسی کو چونکا دیے.دراصل ایک حاملہ خاتون نے نویں واہنی NDRF کی ریسکیو بوٹ پر ایک بچی کو جنم دیا.موصولہ اطلاع کے مطابق بنجریا تھانہ حلقہ اب بھی سیلاب کے پانی سے گھیرا ہوا ہے جہاں گوبری گاؤں کی حاملہ خاتون سبینہ خاتون(41) کو گھر والے نزدیک ہسپتال میں لے جارہے تھے.اس کی خبر موتیہاری میں تعینات نویں واہنی این ڈی آر ایف کی ٹیم کمانڈر مہیندر سنگھ دھامی کو ملی تو انہوں نے اسی وقت بنجریا میں راحت میں مشغول وجیے جھا اور ان کی ٹیم کودی.اس کے بعد ٹیم حاملہ خاتون سبینہ خاتون،انکے گھر والوں اور آشا ملازم کو موٹر بوٹ سے لے جارہے تھے کہ اسی دوران بوڈھی ندی میں خاتون کو پریشانی بڑھنے لگا.جس کے بعد ٹیم نے بوٹ ہر ہی ڈیلیوری کرانے کا فیصلہ لیا.اس طرح خاتون بوٹ ہر ہی عورتوں کی موجودگی میں صحیح سلامت ڈیلیوری ہوا.این ڈی آر ایف نویں واہنی کے کمانڈیٹ وجیے سنہا نے بتایا کہ سیلاب متاثرہ علاقوں سے لوگوں کو محفوظ طریقے سے نکالنے کے دوران یہ دسوایں بچے کی پیدائش ہے.فی الحال بچی اور ان کی ماں دونوں صحیح سلامت ہیں.بچی کی پیدائش کے بعد ایمبولینس کی مدد سے بنجریا ریفرل ہسپتال میں بھرتی کرایا گیا.

About the author

Taasir Newspaper